منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

9 سال سے شناختی کارڈ نہ بنانے پر نادرا و سیکریٹری داخلہ کو نوٹسز جاری

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے لانڈھی کے رہائشی کی 9 سال سے شناختی کارڈ نہ بنانے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کر دیے۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی نادرا کو نوٹسز جاری کیے گئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کے شناختی کارڈ کی مدت 2013ء میں ختم ہوگئی تھی۔

کراچی سندھ ہائی کورٹ نے نوجوان کی درخواست پر نادرا…

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا ہے کہ درخواست گزار کی اہلیہ کا شناختی کارڈ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کو درخواست گزار کے وکیل نے یہ بھی بتایا ہےکہ شناختی کارڈ نہ بننے کی وجہ سے درخواست گزار کے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.