منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2022‘ آج سے شروع

دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2022‘ آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہورہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نمائش کا افتتاح کریں گے۔

اس چار روزہ نمائش میں 64 ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہوں گے، پہلی بار آسٹریلیا، رومانیہ اور ہنگری بھی شریک ہورہے ہیں۔

آئیڈیاز 2022 میں انتہائی اہم سیمینار انٹیلی جنس ان ڈیفنس مارکیٹ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان کے قیادت میں دوست ملکوں کے دفاعی وفود شرکت کریں گے۔ 

گیارہویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 میں پاکستان کی اہم دفاعی مصنوعات کو مارکیٹ کیا جارہا ہے، ان مصنوعات میں سب سونک کروز میزائل ’’حربہ‘‘ اور جدید جنگی ڈرون ’’ شاہپر ٹو‘‘ پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

17 نومبر کو کراچی کے شہریوں کیلئے سی ویو پر ایئر شو کا انعقاد کیا جائے گا اور ڈرلز منعقد کی جائیں گی۔

دوسری جانب ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش کے موقع پر ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔

آج سے 18نومبر تک حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم تک آنے اور جانے والے راستے صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہیں گے۔

حسن اسکوائر سے کئی کلومیٹر پہلے ہی ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.