جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

72 پی ٹی آئی ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کانوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 72 ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالتِ عالیہ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ارکان کو استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کر لیے گئے۔

عدالتِ عالیہ نے اسپیکرِ قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو تمام ممبران کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

لاہورہائی کورٹ نے فواد چوہدری، حماد اظہر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور ریاض فتیانہ سمیت 72 ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.