سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی 72 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے خلاف درخواست مسترد کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔
ان کی درخواست پر عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کی درخواست انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کی درخواست مثالی جرمانے کے ساتھ خارج ہونی چاہیے۔
عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ شیخ رشید کے منتخب نمائندہ ہونے کے باعث عدالت تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے یہ بھی کہا کہ عدالت شیخ رشید کے منتخب رکن پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے جرمانہ نہیں کر رہی۔
Comments are closed.