وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 70سال عمرسے زائد کے شہریوں کی گھروں میں ویکسینیشن کی جارہی ہے۔
یاسمین راشد نے بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت بھی کی۔
واضح رہے کہ یشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 139 کیسز سامنے آئے ہیں۔
این او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 1 ہزار 772 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 اعشاریہ 47 فیصد ہوگئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 329 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 968 ہو چکی ہے۔
دوسری جانب این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 501 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
Comments are closed.