بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

70 سالہ شخص کو بلیک میل کرنے والے نوجوان گرفتار

فیصل آباد میں فیس بک پر لڑکی بن کر دوستی کرکے 70 سال کے شخص کو بلیک میل کرنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

فیصل آباد میں دونوں ملزمان نے فیس بک پر بزرگ شہری سے دوستی کی۔

نوجوانوں نے دوستی کے بعد اس شخص سے ویڈیوز اور تصاویر منگوائیں ۔

اس کے بعد ملزمان نے 70 سالہ شخص کو بلیک میل کرکے مختلف اوقات میں ساٹھ ہزار روپے آن لائن منگوائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.