
پاکستان کے حارث طاہر نے 6 ریڈ اسنوکر ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف 6 ریڈ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ کے پہلے میچ میں حارث طاہر نے ہانگ کانگ کے چینگ یو کیو کو پانچ ۔ دو سے شکست دی۔
اس سے قبل اتوار کو اپنے آخری گروپ میچ میں حارث طاہر نے فلسطین کے خالد الاسطل کو 2-5 سے شکست دی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.