راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 560سے زائدسیٹوں پرانتخابات ملک کی سیاست کی درودیوارہلادیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ حکومت عوام کی حالت پے رحم کرے ،رکاواٹیں مت کھڑی کرے اورنوازشریف کوبلا ئے، نوازشریف نیوائیرلندن میں منائیں بیماری کابہانہ ختم کریں پاکستان آئیں۔
حکومت عوام کی حالت پےرحم کرےرکاواٹیں مت کھڑی کرےاورنوازشریف کوبلا ئے نوازشریف نیوائیرلندن میں منائیں بیماری کابہانہ ختم کریں پاکستان آئیںKPK میں دوتہائی اکثریت ہےپنجاب میں سپریم کورٹ کافیصلہ موجودہےاس لیےتحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی نہ ہی گورنرراج لگ سکتاہےقوم الیکشن کی تیاری کرے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 18, 2022
انہوں نے کہا کہ جوکہتے تھے وہ اسمبلیاں نہیں توڑے گااُن کومنہ کی کھانی پڑی ۔اکیلے عمران خان نے سارے سیاست دانوں کوچت کردیاجواپنے آپ کوگروسمجھتے تھے ،جوعمران خان کودیوارکیساتھ لگاناچاہتے تھے وہ ہی دیواران پرگرگئی ہے۔الیکشن میں ہررکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دوتہائی اکثریت ہے پنجاب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کافیصلہ موجودہے اس لیے تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی نہ ہی گورنرراج لگ سکتاہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔
Comments are closed.