کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 55 پر آل آؤٹ ہونے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے بولرز نے بھارتی بیٹرز کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی۔
پہلی بار ایک اننگز میں بغیر رنز کے اضافے سے 6 وکٹیں گر گئیں۔ بھارت کی پانچویں، چھٹی، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں وکٹ 12 گیندوں کے فرق سے گریں۔
نیولینڈز میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم 153 پر 4 کھلاڑی آؤٹ سے 153 پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔
اس سے قبل بغیر کسی رن کے اضافے کے زیادہ سے زیادہ 5 وکٹیں گری تھیں۔ بغیر رن کے پانچ وکٹیں گرنے کے تاریخ میں 4 ہی واقعات ہوئے ہیں۔
اس سے پہلے 6 وکٹوں کے گرنے کے دوران سب سے کم رن کا فرق 1 تھا۔ پاکستان کے خلاف 1965 میں راولپنڈی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ایک رن کے اضافے سے 6 وکٹیں گنوائیں تھیں۔
واضح رہے کہ اسی میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 55 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ بھارت کے محمد سراج نے 15 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا۔
Comments are closed.