پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

53 یونین کمیٹیز بڑھانے کا نوٹیفکیشن متحدہ کو فیس سیونگ دینے کےلیے نکالا گیا، حافظ نعیم

کراچی میں 53 یونین کمیٹیز کے اضافے پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو فیس سیونگ دینے کیلئے نوٹیفکیشن نکالا۔

یوسیز میں اضافےکے نوٹیفکیشن کا اطلاق آئندہ بلدیاتی انتخابات سے ہوگا۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ نوٹیفکیشن میں لکھا ہے کہ یہ اضافہ آئندہ انتخابات کے لیے ہے۔ مردم شماری کے بعد قومی، صوبائی اور بلدیاتی حلقوں کا ازسر نو تعین ہونا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مل کر کراچی والوں کو بےوقوف نہ بنائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.