کراچی میں 53 یوسیز کے اضافے پر رہ نما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ یہ حکومت سندھ کا نیا کارنامہ ہے۔
فردوس شمیم نقوی کے مطابق نوٹیفیکیشن کیسے جاری کر دیا جبکہ بلدیاتی انتخابات مکمل نہیں ہوئے۔ اب ایم کیو ایم لڑے گی جماعت اسلامی سے اور پیپلزپارٹی مزا اٹھائے گی۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مرکزی کمیٹی سے بات کے بعد کُل جماعتی کانفرنس بلائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے سندھ حکومت کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو فیس سیونگ دینے کیلئے یہ نوٹیفکیشن نکالا۔
Comments are closed.