نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے 50 سے 59 سال تک کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ 50 سے 59 سال تک کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز 21 اپریل سے کیا جائے گا۔
اسد عمر نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں سے درخواست ہے کہ خود کو ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ کرائیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ 50 سے59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا۔
Comments are closed.