ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ امن مشقیں پاکستان میں منعقد ہوئی ہیں، مشق کا مقصد منشیات، دہشت گردی کے خلاف کاوشیں کرنا ہے، مشق میں 45 ممالک کی بحری افواج نے حصہ لیا۔
زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، آئس لینڈ اور چلی کے وزرائے خارجہ نے کوہ پیماؤں کے لیے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم نے عرب امارات کی قیادت سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کی بہتری پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں 18 ماہ سے کرفیو اور لاک ڈاون ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی حقوق سلب ہیں۔
Comments are closed.