وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ 40 سال کی عمر سے زائد افراد کل سے کورونا ویکسی نیشن کیلئے خود کو رجسٹر کروائیں۔
اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔
اسد عمر کی جانب سے این سی او سی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا گیا ہے کہ کل سے 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع کی جارہی ہے۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ 50 سے 60 سال کی عمر والے رجسٹرڈ افراد کو واک ان ویکسینیشن کی اجازت دیدی گئی ہے۔
Comments are closed.