32 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو ملک کا سب سے اہم مسئلہ قرار دے دیا۔ ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا۔
سروے کے مطابق 20 فیصد نے بیروزگاری تو 10 فیصد نے غربت میں اضافے کو پاکستان کے اہم مسائل کی فہرست میں شمار کیا۔
آئی پی ایس او ایس پاکستان کے سروے کے مطابق چاروں صوبوں میں عوام نے مہنگائی کی دہائی دی۔
سروے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 38 فیصد، سندھ میں 31 فیصد، پنجاب میں بھی 31 فیصد جبکہ بلوچستان میں 30 فیصد نے مہنگائی کو پاکستان کا نمبر ون مسئلہ کہا ہے۔
Comments are closed.