رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
جولائی سے ستمبر میں گاڑیوں کی درآمدات 26 کروڑ 62 لاکھ 80 ہزار ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں گاڑیوں کی درآمدات کا حجم تین کروڑ 46 لاکھ 30 ہزار ڈالرز تھا۔
وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق جولائی 2021 میں گاڑیوں کی درآمدات کا حجم 12 کروڑ 32 لاکھ 50 ہزار ڈالرز اور جولائی 2020 میں گاڑیوں کی درآمدات ایک کروڑ 93 لاکھ 60 ہزار ڈالرز تھیں۔
اسی طرح اگست 2021 میں گاڑیوں کی درآمدات 14 کروڑ 14 لاکھ 30 ہزار ڈالرز تھیں اور اگست 2020 میں گاڑیوں کی درآمدات کا حجم ایک کروڑ 50 لاکھ 70 ہزار ڈالرز تھا۔
رواں سال ستمبر میں گاڑیوں کی درآمدات 16 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ ستمبر 2020 میں گاڑیوں کی درآمدات دو لاکھ ڈالرز تھیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت مہنگی اور لگژری گاڑیوں کی درآمدات روکنے کیلئے مختلف اقدامات پر کام کررہی ہے۔
Comments are closed.