hookup Cragsmoor New York app for plane hookups best hookup subredduts hookup Wurtsboro NY dknight magicbox ii bluetooth hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جادو ٹونہ کا الزام لگا کر سسرال والوں کا بہو پر تشدد

راولپنڈی تھانہ سول لائن کی حدود میں جادو ٹونہ کا الزام لگاکر سسرال والوں نے بہو پر تشدد کیا اور زبردستی سر کے بال کاٹنے کی کوشش کی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد واقعے میں ملوث ایک ملزمہ اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، متاثرہ خاتون کو مارا پیٹا گیا اور اس کی دو کمسن بچیوں کے سامنے زمین پر گھسیٹا گیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے دو ملزمان کی شناخت ہوچکی، تاہم اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔

راولپنڈی کے علاقے راجوں کی ڈھوک میں خاتون پر اس کی نند اور شوہر نے پہلے جادو ٹونے کا الزام لگایا پھر اسے  تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے دوران خاتون کو تھپڑ مارے گئے، زمین پر گھسیٹا گیا اور زبردستی سر کے بال کاٹنے کی کوشش کی گئی۔

ڈی ایس پی گوجرہ وقار احمد کا کہنا ہے کہ جس گاڑی میں متاثرہ لڑکی کو لے جایا گیا اس میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی تھی جس نے متاثرہ لڑکی کو میسج کیا تھا۔

راولپنڈی پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد واقعے میں ملوث مرد اور عورت کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق متاثرین نے واقعہ کی رپورٹ درج نہیں کروائی لہٰذا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا ہے، ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت  میں پیش کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.