بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کیلئے مہنگی بولیاں موصول

ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان (ٹی سی پی) کو 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کے لیے مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان (ٹی سی پی) کو آخری ٹینڈر کے مقابلے 48 اعشاریہ 50 ڈالر فی ٹن مہنگی بولی موصول ہوئی ہے۔

سندھ کابینہ کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کا بحران پنجاب سے 60 لاکھ ٹن گندم غائب ہونے سے ہوا، وفاقی حکومت پنجاب میں گندم غائب ہونے کا الزام سندھ پر نہ لگائے۔

گندم کی درآمد کیلئے کم سے کم بولی 332 اعشاریہ 50 ڈالر فی ٹن ملی ہے، درآمدی گندم کراچی پورٹ پر 55 روپے 50 پیسے فی کلو میں پڑے گی۔

پورٹ پر فی من درآمدی گندم 2 ہزار 220 روپے میں پڑے گی، گندم پر فی من ٹرانسپورٹ چارجز 700 روپے تک پڑیں گے۔

حکومت کو درآمدی گندم 2 ہزار 720 روپے فی من میں پڑے گی، یہ گندم خرید لی جائے تو بھی مارچ کے آخر یا اپریل میں پہنچے گی۔

وزراتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے دسمبر میں اضافی گندم کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی تھی، جبکہ وزارتِ تجارت نے گندم درآمد کرنے کے اقدام کی مخالفت کی تھی۔

وزرات تجارت کا کہنا تھا کہ مارچ، اپریل میں گندم کی درآمد سے اجتناب کیا جائے، ان مہینوں میں مقامی گندم کی آمد کے موقع پر گندم درآمد نہ کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.