امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 277 ارب روپے تعلیم کا بجٹ ہے، محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیاں ہیں، بچوں اور اساتذہ کی تربیت کے لیے ایک فیصد خرچ نہیں ہو رہا۔
کراچی کے علاقے میٹروپول پر جماعت اسلامی کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو ان کا حق اور اختیار دلانا سب سے بڑی خدمت ہے، صدقہ اور خیرات ہمارا انفرادی عمل ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ان لوگوں نے وسائل کو اپنی طاقت سے قبضے میں کیا ہوا ہے، موجودہ سسٹم سے لوگوں سے بنیادی ضروریات چھینی جا رہی ہے۔
اس سے قبل دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا تھا کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے اور بنیادی سہولیات سے محروم ہے، سندھ کے حکمران کراچی کو اندھی، بہری بلدیہ دینا چاہتے ہیں، یہ ایسی بلدیہ لانا چاہتے ہیں جہاں میئر کے پاس اختیار نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اپنے حق اور اختیارات کے لیے بیدار ہو رہا ہے، شہر قائد میں ٹینکر مافیا کروڑوں کا دھندا کر رہا ہے۔
Comments are closed.