بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ماضی میں ترقی کے خواب دکھائے گئے، ہم نے تعبیر پیش کی، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں ترقی کے صرف خواب دکھائے گئے، ہم تعبیر پیش کر رہے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ محرومیوں کے ازالے کے لیے تحریک انصاف کی حکومت جو کر رہی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی کے لیے پالیسی سازی اور فول پروف میکنزم وضع کیا ہے، پنجاب کے ہر شہر، ہر قصبے اور ہر گاؤں تک ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ پیکیج حقیقی تبدیلی کا نقیب ثابت ہوگا، ترقی کے ثمرات سے بہرہ مند ہونا ہر شہری کا حق ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے لیے یکساں ترقی کا وژن ماضی میں خواب تھا، ترقی کا سفر پسماندہ ترین علاقوں تک لے کر گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.