اتوار 21؍ربیع الاول 1445ھ8؍اکتوبر 2023ء

Monthly Archives

اکتوبر 2023

اب تک کی اپنی پرفارمنس سے کافی خوش ہوں، سعود شکیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کا کہنا ہے کہ میرے کیرئیر کے ابتدا میں اچھی پرفارمنس کافی اہم ہے، اب تک کی اپنی پرفارمنس سے کافی خوش ہوں۔بھارتی شہر حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ  شروع میں بیٹنگ…

سائفر کیس:عدالت کا درخواست پر دو سے تین روز میں فیصلہ دینے کا عندیہ

اسلام آباد: سائفر کیس کے جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو سے تین روز میں کیس کا فیصلہ دینے کا عندیہ دے دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جلد…

پی ٹی آئی نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا مجموعہ قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا مجموعہ قرار دیدیا۔لاہور سے جاری بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس جعل سازی اور جھوٹ کا مجموعہ تھی۔ترجمان نے مزید کہا کہ…

پی سی بی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی پر انعامی رقم دے دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی پر انعامی رقم دے دی۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی۔ ذکاء اشرف نے پاکستان…

متحدہ عرب امارات کا لبنان میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے پر اتفاق

متحدہ عرب امارات کا لبنان میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کے حوالے سے اتفاق ہوگیا۔صدر شیخ محمد بن زائد اور لبنان کے نگراں وزیراعظم نے یو اے ای جانے کے خواہشمند افراد کو انٹری ویزا جاری کرنے کیلئے کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔دونوں…

سرکاری اسکول تباہ ہیں، حالت بہتر کرنے کا کہو تو کہتے ہیں فنڈز نہیں، مدد علی سندھی

نگراں وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہا کہ جہاں بھی جائیں سرکاری اسکول تباہ ہیں۔ اسکولوں کی حالت بہتر کرنے کا کہو تو کہتے ہیں فنڈز نہیں۔ حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مدد علی سندھی نے کہا کہ یونیورسٹیز والے کہتے ہیں کہ پیسے…

گوجرانوالہ: تاوان کیلئے اغواء کیا جانے والا شہری گھر پہنچ گیا

گوجرانوالہ میں تاوان کیلئے اغواء کیا جانے والا شہری  10 گھنٹے بعد گھر واپس پہنچ گیا، مغوی کچھ دن قبل جرمنی سے پاکستان آیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کامونکی کے شخص کو تاوان لینے کیلئے اغواء کیا گیا تھا وہ 2 اکتوبر کو جرمنی سے پاکستان آیا…

عراق کی معمر ترین خاتون 138 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

جنوبی عراق کے صوبے دیہہ قر میں 138 سالہ معمر خاتون امراض قلب و نظام تنفس میں خرابی کے باعث انتقال کرگئیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق خاتون کے بارے میں یہ گمان کیا جاتا ہے کہ وہ عراق کی سب سے معمر خاتون تھیں۔عراق کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق…

ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست

ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو81 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز فتح کے ساتھ کردیا۔نیدر لینڈز کی ٹیم 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  205 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں قومی ٹیم نے پہلے میچ میں 81 رنز سے…

بختاور بھٹو کا دوسرا بیٹا 1 سال کا ہو گیا، بلاول کی مبارکباد

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کا دوسرا بیٹا ایک سال کا ہو گیا۔محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو کے گزشتہ سال 5 اکتوبر کو پیدا ہونے والے دوسرے…

4 لاکھ افغانی غیر قانونی مقیم، 1547 ڈی پورٹ، 225 ڈکیتیوں میں گرفتار ہوئے: کراچی پولیس چیف

کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہے جن میں سے گزشتہ 1 ماہ کے دوران 1547 کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے جبکہ 226 افغانیوں کو اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے…

سینیٹ و قومی اسمبلی میں نشستیں ختم کرنے پر قبائلی عوام کو شدید تشویش

قبائلی عوام کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نشستیں کیے جانے پر شدید تشویش ہے۔یہ بات گورنر خیبر پختون خوا غلام علی سے قبائلی عمائدین نے ملاقات کے دوران کہی ہے۔قبائلی عمائدین نے بتایا ہے کہ ضم اضلاع کی قومی اسمبلی کی 6 اور سینیٹ کی 8 نشستیں…

اب یہ سوال بار بار نہیں ہونا چاہیے کہ نواز شریف آ رہے ہیں یا نہیں: شہباز شریف

سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب یہ سوال بار بار نہیں ہونا چاہیے کہ نواز شریف آ رہے ہیں یا نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج پھر دہراتا ہوں کہ نواز شریف تشریف لا رہے ہیں، اللّٰہ کو منظور ہوا تو…

فیصل آباد: مقتولہ کی وکیل پر فائرنگ کی وجہ سامنے آ گئی

فیصل آباد کی تاندلیانوالہ کچہری میں خاتون کی جانب سے وکیل پر کی گئی فائرنگ کی وجہ سامنے آ گئی۔پولیس کے مطابق ڈھائی ماہ قبل مقتولہ فرحت بی بی کے خاندان کے 3 افراد کو قتل کیا گیا تھا، خاتون کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا وکیل صدیق اعوان 3…

نواز شریف وطن واپسی کیلئے پُر اعتماد ہیں: بیرسٹر خواجہ نوید

بیرسٹر خواجہ نوید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کے حوالے سے پُر اعتماد ہیں اور وہ پاکستان ضرور آئیں گے۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے بیرسٹر خواجہ نوید احمد کی ملاقات ہوئی۔بیرسٹر خواجہ نوید احمد نے نواز شریف سے ملاقات کے…

شیخوپورہ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 1 اور شخص قتل

پنجاب کے ضلع شیخو پورہ کے علاقے گھنگ روڈ پر ایک شخص صفدر ڈھلوں کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق صفدر ڈھلوں کو دیرینہ دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق 7 سال پہلے اسی خاندان کے 4 افراد قتل ہوئے تھے، مقتول صفدر ڈھلوں ان 4 افراد…

کراچی: ایم کیو ایم کا 15اکتوبر کو اورنگی میں جلسے کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں۔پارٹی نے 15 اکتوبر کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاون جلسے کے حوالے سے ڈی سی غربی کو خط بھی…

رواں ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران منہگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں منہگائی کی مجموعی شرح 37 اعشاریہ 07 فیصد ریکارڈ ہوئی، 19 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھے جبکہ 16…

دبئی سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز تاخیر کا شکار

دبئی سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308 کی شام 4 بجے کے بجائے ساڑھے 5 بجے روانگی متوقع ہے۔ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے…