جمعہ 19؍ربیع الاول 1445ھ6؍اکتوبر 2023ء

متحدہ عرب امارات کا لبنان میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے پر اتفاق

متحدہ عرب امارات کا لبنان میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کے حوالے سے اتفاق ہوگیا۔

صدر شیخ محمد بن زائد اور لبنان کے نگراں وزیراعظم نے یو اے ای جانے کے خواہشمند افراد کو انٹری ویزا جاری کرنے کیلئے کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

دونوں سربراہان کی ملاقات جمعرات کو ابوظبی کے الشاتی محل میں ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ سفارتخانے کے داخلی راستے کے قریب ہوئی، یہ فائرنگ چھوٹے ہتھیار سے کی گئی۔

ملاقات میں یو اے ای کے صدر اور لبنان کے نگراں وزیراعظم نجیب مکاتی نے بیروت میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھانے اور لبنانی شہریوں کو یو اے ای کا انٹری ویزا جاری کرنے کا میکنزم تیار کرنے کے حوالے سے بات کی۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر بھی بات چیت کی۔

صدر شیخ محمد بن زائد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات بیروت کو علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں متحرک کردار ادا کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ یو اے ای نے 2021 میں بیروت سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا تھا جب اس وقت کے لبنانی وزیر اطلاعات نے یمن کے حوثی باغیوں کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.