وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ 2023 کے الیکشن میں عمران خان کا کوئی چانس نہیں، ملک میں عام انتخابات آئندہ سال فروری میں ہوں گے۔
صوبائی وزیر منظور وسان نے کراچی سے جاری ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن کا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی سندھ کا سودا نہیں کرسکتی۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو ختم نہیں کیا جارہا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.