funny will send nudes in 20 minutes no hookups hookup Wyoming 17 year old hookup mature hookup app hookup Blooming Grove hookups skateboards shirts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا شہباز گل کیساتھ پیش آئے حادثے کی تحقیقات کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔

مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں، پی ٹی آئی رہنما

وزیراعظم نے شہباز گل اور ان کے ساتھیوں کے زخمیوں ہونے پر اظہارِ افسوس اور ہمدردی بھی کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے شہباز گل اور دیگر زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

اس حادثے کو انہوں نے خود پر قاتلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.