جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Monthly Archives

December 2021

عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی۔عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عامر لیاقت کو طبیعت ناساز ہونے پر کراچی کے ساؤتھ سٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا…

کوئٹہ میں بارش، بجلی معطل، گیس پریشر بھی کم

کوئٹہ میں رات گئے بارش کے بعد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، دوسری جانب شدید سرد موسم میں کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔رات گئے ہلکی بارش کے بعد شہر کے علاقوں ایئرپورٹ روڈ،…

ایم5 پر دھند، 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں، 1شخص جاں بحق

ملتان میں موٹر وے ایم فائیو پر جلال پور کے قریب دھند کے باعث 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ملتان میں تحصیل جلال پور کے قریب ایم فائیو موٹروے پر دھند کے سبب پیش آئے حادثے میں 18 افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں۔موٹر وے حکام کا کہنا…

پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 1 فیصد سے اوپر ہو گئی

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آگیا، جبکہ کیسز کی شرح 1 فیصد سے اوپر چلی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا…

عوام کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کی سیکورٹی اور حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے کانووکیشن کی تقریب…

لاہور، کراچی سمیت کئی شہروں میں گیس کی قلت

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں کی زندگی کو مشکل بنادینے والا گیس بحران اب بھی برقرار ہے۔لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد اور سرگودھا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی قلت برقرار ہونے کے باعث شہریوں کو…

وزیراعظم کی سوچ دقیانوسی ہے، ویمن ایکشن فورم

ویمن ایکشن فورم نے خواتین اور پختون کلچر سے متعلق وزیراعظم کے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس میں دیے گئے بیان کو دقیانوسی سوچ کا مظہر قرار دے دیا۔ویمن ایکشن فورم نے کہا کہ ایسے بیان سے خواتین پر تشدد بڑھے گا، وزیراعظم بیان واپس…

فیصل آباد: نالے سے پلاسٹک ڈرم میں بند دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گندے نالے سے پلاسٹک ڈرم میں بند دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق لڑکیوں کے جسم پر تشدد کا نشانات پائے…

کراچی: پارک کی بحالی کا معاملہ، مدینہ مسجد پر احتجاجی کیمپ قائم، جمعہ کو ریلی ہوگی

کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر طارق روڈ کے پارک کی بحالی اور مسجد کے انہدام کے فیصلے کے خلاف احتجاجی کیمپ قائم کردیا گیا جبکہ نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالنے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فیروز آباد تھانے کی حدود پی ای سی…

منی بجٹ میں مقامی اور درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس تجاویز کی شرح

منی بجٹ میں مقامی اور درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس تجاویز کی شرح سامنے آگئی، 850 سے 1800 سی سی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 8.5 سے 12.5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔منی بجٹ میں گاڑیوں کے سی بی یو پر سیلز ٹیکس کی شرح 5 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنےکی تجویز دی…

وفاقی کابینہ آج منی بجٹ کی منظوری دے گی

وفاقی کابینہ آج بارہ بجے منی بجٹ کی منظوری دے گی، جس کے بعد یہ بل براہ راست قومی اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ منی بجٹ پر نہ اتحادیوں…

ملک میں نیا مینڈیٹ ہونا چاہیے، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کو سنبھالنے کے لیے اس ملک میں نیا مینڈیٹ ہونا چاہیے اور شفاف الیکشن ہونے چاہییں، اس کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔خواجہ آصف نےجیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں…

اسپیکر اسد قیصر اسعد محمود کے چیلنج پر جذباتی ہوگئے

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا اسعد محمود کے چیلنج پر جذباتی ہوگئے۔جمعیت علماء اسلام  کے رہنما مولانا اسعد نے چیلنج کیا تھا کہ حکومتی پارٹی آج بھی ہاری ہے، کل بھی نہیں جیتے گی۔ اس پر اسپیکر…

کوئٹہ میں سائنس کالج کے قریب دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 14 زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ …

کراچی: ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومی کرون کی تصدیق

کراچی شہر میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ان متاثرین میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں اور متاثرہ افراد کی عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق شہر میں اب تک…

بلاول بھٹو زرداری نے منی بجٹ مسترد کردیا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مزید ایک ارب ڈالر لینے کے لیے عمران خان نے منی بجٹ پیش کرکے عام آدمی کو دیوار سے لگادیا۔ پاکستان پیپلز…

اپوزیشن ارکان نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو کھری کھری سنادیں

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو کھری کھری سنادیں۔اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے وزیر خزانہ شوکت ترین کا گھیراؤ کرلیا، نوید قمر، کھیل داس کوہستانی، مریم اورنگزیب شوکت ترین کے لتے لیتے ہوئے…

جماعت اسلامی نے بھی منی بجٹ مسترد کردیا

جماعت اسلامی نے بھی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا منی بجٹ مسترد کردیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کے منی بجٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ کورونا، ڈینگی اور اسموگ…