جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Monthly Archives

September 2021

حوثی ملیشیا کے جازان پر داغے گئے 4 ڈرونز ناکارہ بنا دیے، ترجمان اتحادی افواج

عرب فوجی اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے جازان کی طرف داغے گئے 4 ڈرونز ناکارہ بنا دیے گئے ہیں۔ ریاض سے جاری بیان میں ترجمان اتحادی افواج نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا کا فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل حملہ بھی ناکام بنادیا گیا ہے۔…

سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے سے متعلق پروپیگنڈا مہم جاری ہے، لیاقت شاہوانی

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونےسے متعلق پروپیگنڈا مہم جاری ہے۔لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 21 ستمبر کو پیش ہونی ہے، تحریک عدم اعتماد پر 16 اپوزیشن اراکین…

کامیاب پاکستان پروگرام، بینکوں کا انتخاب بذریعہ بولی کرنے کا فیصلہ

وزارتِ خزانہ نے کامیاب پاکستان پروگرام کے لیے ہول سیل بنیاد پر فنڈز فراہم کرنے والے بینکوں کا انتخاب بولی کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت کامیاب پاکستان پروگرام کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں…

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کی حمایت کردی

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن  نے اپنے ملک کی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کی حمایت کردی۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخی پر جیسنڈا آرڈرن کا  اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے، اس کا…

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے بات کرنے کی ضرورت ہے، عامر سہیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں معلوم کرنے کی ضرورت ہے۔نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہمیں نیوزی لینڈ کرکٹ…

نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی، رمیز راجا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔ایک بیان میں رمیز راجا نے کہا کہ اس معاملے میں کچھ شیئر نہ کرنا بھی مایوس کن ہے، مجھے فینز اور کھلاڑیوں کے لئے بہت افسوس ہوا…

انگلش ٹیم کا دورۂ پاکستان بھی مشکوک

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے فیصلے کے بعد انگلش ٹیم کا دورۂ پاکستان  بھی مشکوک ہوگیا ہے۔شیڈول کے مطابق انگلینڈ کی مینز اور ویمن ٹیمیں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی، مینز ٹیم کی قیادت اوئن مورگن اور ویمن ٹیم کی قیادت…

راولپنڈی سے افسوسناک خبریں آرہی ہیں، شعیب اختر

سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان منسوخ ہونے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی جانب سے شدید افسردگی کا اظہار کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ  مچ گیا ہے اور اس موقع پر…

یورپین یونین: افغان بحران پر قرار داد منظور

یورپین یونین نے افغانستان کے بحران پر قرار داد منظور کر لی، یورپین پارلیمنٹ کے مطابق قرار داد کے حق میں 536، جبکہ مخالفت میں 96 ووٹ آئے۔یورپین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے مغربی افواج کا انخلاء اجتماعی ناکامی ہے، افغانستان میں…

دنیا ہمیں تسلیم کرے: ذبیح اللّٰہ مجاہد

افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا اسلامی امارت افغانستان کو تسلیم کرے، یہ افغانوں کا حق ہے۔افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے ’جیو نیوز‘ سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ دنیا نے…