وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ 2016 سے واجبات کا مسئلہ التوا کا شکار ہے جبکہ پیپلز پارٹی ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ضلع وسطی کی سڑکوں، پارکوں اور سیوریج کے نظام کو بحال کیا جائے گا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ضلع وسطی میں صرف تنخواہوں کی مد میں 8 کروڑ روپے کی بچت کی گئی جبکہ ہم نے ضلع وسطی کے ریونیوکو بڑھایا ریکوری کے نظام کو بہتر کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ چھ سو کے قریب کچرہ کنڈیوں کا قیام عمل میں لائے ہیں، کچرا کنڈیوں کے ذریعے ماحول میں بہتری آئے گی۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 50 سے زائد سڑکوں کی مرمت کا کام مکمل کیا ہے۔
Comments are closed.