ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 20 سالہ لائسنس کی معیاد جولائی 2023 میں پوری ہوگی، ادارے نے مسابقتی معاہدے میں انضمام کا تفصیلی پلان جمع کرادیا۔
کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق سی ٹی بی سی ایم قوانین کےتحت اہل صارفین مسابقتی اداروں سے بذریعہ کے الیکٹرک نیٹ ورک بجلی حاصل کرسکیں گےْ
ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے نیپرا کو 20 سال کی مدت کے لائسنس کی درخواست دائر کی ہے، اگلے 7 برسوں میں 484 ارب روپےکی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔
کے الیکٹرک ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نجکاری سے ابتک ٹرانسمیشن،ڈسٹری بیوشن نظام میں لاسز 34 سے15 فیصد پر لائے گئے۔
Comments are closed.