بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

2 فیصد پاکستانی کھانا کم کھانے پرمجبور، گیلپ سروے

معاشی اشاریوں میں بہتری کے باوجود 2 فیصد پاکستانی بنیادی ضروریات پوری کرنے کےلیے کھانے میں کمی پر مجبور ہوگئے۔

 گیلپ پاکستان کے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ اخراجات پورے کرنے کےلیے سستی غذائی اشیاء استعمال کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 16 فیصد سے کم ہوکر 3 فیصد پر آگئی۔

  سروے کے مطابق رشتہ داروں سے ادھار مانگ کر گھریلو اخراجات پورے کرنے والوں کی شرح 21 فیصد سے 13 فیصد ہے۔

سروے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اثاثے بیچ کر گھر کے اخراجات پورے کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 7 سےکم ہوکر 4 فیصد رہ گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.