بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

190 ملین پاؤنڈ کیس، بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت غیر مؤثر ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری

احتساب عدالت اسلام آباد نے این سی اے کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت غیر مؤثر ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 1 صفحے پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دلائل سے معلوم ہوا کہ بشریٰ بی بی کے کوئی وارنٹِ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے این سی اے کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت غیر مؤثر قرار دے دی۔

عدالت کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کے مطابق نہ وارنٹ جاری ہوئے، نہ بشریٰ بی بی کی فی الحال گرفتاری درکار ہے۔

تفصیلی فیصلے میں احتساب عدالت اسلام آباد نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی عبوری درخواستِ ضمانت دائر کی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے تفصیلی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیب آرڈیننس کے سیکشن 498 کے تحت بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت نمٹائی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.