بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

آج رات 12 بجے پیٹرول کی قیمت سے متعلق کیا اعلان ہوگا؟

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا تخمینہ لگایاگیا ہے، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان آج کیا جائے گا۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 5 روپے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈالر کی بڑھتی قدر کے سبب قیمتوں کو موجودہ سطح پر رکھنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.