19ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا، چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس ایک بھی گولڈ میڈل نہیں جیت سکے۔
ایشین گیمز 2018 میں پاکستان نے چار میڈلز جیتے تھے لیکن اس ایشین گیمز میں صرف تین میڈلز جیت سکا، جس میں ٹیم اسکواش میں سلور، شوٹنگ اور کبڈی میں برانز میڈل حاصل کیا۔
پاکستان مسلسل دوسری مرتبہ ایشین گیمز میں کوئی گولڈ میڈل نہ جیت سکا، ایونٹ میں پاکستان کے 190 ایتھلیٹس 24 مختلف کھیلوں میں شریک ہوئے تھے۔
کرکٹ اور ہاکی میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی رہی، ہاکی ٹیم پہلی بار ایشین گیمز کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں بھی ناکام رہی جبکہ فیورٹ تصور کی جانے والی کرکٹ ٹیم بھی کوئی میڈل نہ جیت سکی۔
ارشد ندیم انجری کی وجہ سے جیولین تھرو ایونٹ سے دستبردار ہوگئے تھے، اسکواش کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان ناکام رہا، پاکستان کے رنرز اور سوئمرز اکثر مقابلوں میں آخری نمبرز پر ہی آئے۔
اس کے علاوہ پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹس شجر عباس اور تامین خان ہیٹس سے آگے نہ جاسکے، تائیکوانڈو، کراٹے، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ میں بھی پاکستانی ایتھلیٹس میڈل نہ لاسکے۔
Comments are closed.