نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں 18 وزراء سے عہدوں کا حلف لیا گیا۔
حلف اٹھانے والوں میں جلیل عباس جیلانی، شمشاد اختر، انیق احمد، مرتضیٰ سولنگی اور جمال شاہ شامل ہیں۔
لیفٹننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، سرفراز بگٹی، ڈاکٹر ندیم جان، گوہر اعجاز کو بھی نگراں وفاقی وزیر بنایا گیا ہے۔
مدد علی سندھی، خلیل جارج، محمد سمیع سعید نے بھی نگراں وفاقی وزیر کا حلف لیا ہے۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں احمد عرفان اسلم، ڈاکٹر عمر سیف، احمد تارڑ، مشعال ملک، شاہد اشرف تارڑ نے بھی حلف لیا۔
ذرائع کے مطابق سمیع سعید کو منصوبہ بندی و ترقیات کی وزارت دی گئی ہے، گوہر اعجاز کو صنعت و تجارت کا وزیر بنایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیل جارج وزیر اقلیتی امور ہوں گے، مدد علی سندھی کو وزارت تعلیم دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق انیق احمد وزیر مذہبی امور اور جلیل عباس جیلانی وزیر خارجہ ہوں گے۔
نگراں وفاقی کابینہ میں 11 وفاقی وزیر اور 7 معاون خصوصی شامل ہیں۔
Comments are closed.