16 اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت فی لیٹر 5 روپے 90 پیسے تک بڑھانے کی تجویز دی ہے۔
اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر پونے 10روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں حتمی ردوبدل وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
Comments are closed.