بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

15 سال پرانے ٹیکس ریٹرنز کے جعلی واؤچر بنانے کے کیس کا فیصلہ جاری

لاہور کی احتساب عدالت نے 15 سال پرانے ٹیکس ریٹرنز کے جعلی واؤچر بنانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے تین افراد کو سات، سات سال کی سزا سنادی جبکہ چار ملزمان کو بری کر دیا۔

عدالت نے ملزم حبیب الرحمان، عارف پرویز، محمود الحسن کو سات، سات سال قید کی سزا سنائی، جبکہ وارث علی، محمد حسین، افتخار علی اور فیض الرحمان کو بری کیا۔

 ملزمان کیخلاف نیب نے 2007 میں ریفرنس دائر کیا تھا، ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ٹیکس ریٹرنز کے جعلی واؤچر بناکر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.