بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان آسمان سے اتری مخلوق نہیں، حساب تو دینا ہی ہوگا، مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے، عمران صاحب آپ کو حساب تو دینا ہی ہوگا۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان! آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کرلیں، آپ خود کو نہیں بچا سکتے، آپ کے جرائم کی فہرست میں مخالفین سے انتقام لینا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ایف آئی اے جیسے اداروں کو ذاتی اسکور سیٹل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ صابر ہاشمی نے خاتون اول کی کردار کشی کی، ان کی وکالت کرکے مریم نواز نے اقبال جرم کیا۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران خان آسمان سے اتری مخلوق نہیں، جس کی شان میں گستاخی پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور اُن کو سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھاکہ آپ کی اہلیہ کا جواحترام ہے، وہی میری آئی سی یو میں بیہوش پڑی والدہ اور  آپ کے مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.