وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 12 سے 15 سال کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جائے گی۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ تعلیم مراد راس نے کہا کہ والدین کو بچوں کو کورونا ویکسین لگوانے کے لیے پہلے راضی کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ والدین کے ماننے پر ان کے بچوں کو کورونا ویکسین لگے گی۔
وزیرِ تعلیم پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے بھر کے اسکولوں کا 95 فیصد عملہ اور اساتذہ ویکسین لگوا چکے ہیں۔
Comments are closed.