جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

11 اپریل تک بعض اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے سلیکٹد اضلاع میں تمام تر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے 9 اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن شہروں میں تعلیمی اداروں کو کورونا کے پیش نظر بند کیا گیا تھا وہ 11 اپریل تک بند رہیں گے ۔

شفقت محمود نے کہا کہ ان اضلاع میں اگر کسی ضلعے کا اضافہ کرنا ہے تو یہ صوبائی حکومت کی صوابدید ہو گی۔

شفقت محمود نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں بورڈز کے امتحانات کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نویں دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات صوبائی حکومتوں اور بورڈز کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

شفقت محمود کی سربراہی میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) میں ہوا۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم و صحت شریک ہیں، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر کے وزراء، اعلی حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ قمر اور چیئرمین ایچ ای سی بھی شریک ہیں۔ صوبائی وزراء تعلیم ویڈو لنک سے اجلاس میں شریک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.