بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

100 یونٹ مفت بجلی سے غریب کا بھلا ہوگا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 100 یونٹ بجلی مفت کرنے سے غریب کو ریلیف ملے گا، اس سے پی ٹی آئی کو کیا تکلیف ہے؟

انہوں نے کہا کہ 100 یونٹ بجلی مفت کرنا پری پول رگنگ نہیں ہے، بجلی پر یہ رعایت پہلے بھی دی جاتی رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ غریب کو سُکھ کا سانس مل رہا ہے تو پی ٹی آئی کو اُس پر کیا اعتراض ہے؟ وہ بھی خیبر پختونخوا میں ایسا کرلیں۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ’روشن گھرانہ پروگرام‘ کے تحت بجلی صارفین کے لیے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج پر دیا ہے۔

مبینہ آڈیو ٹیپ پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے تعلق ثابت ہوگیا ہے، سیاست جیسے کام میں جب آپ دخل اندازی کرتے ہیں تو تنقید کے دائرے میں بھی آتے ہیں اور ہاتھ اور کپڑوں پر داغ بھی لگتے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کو چیلنج کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے آڈیو کا فارنزک کروالیں، یہ آڈیو سب سے بڑا ثبوت ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.