بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

100 ملین ڈالرز کرپٹوکرنسی چوری کرلیے گئے، بائنانس

کرپٹو کرنسی کی دنیا کی سب سے بڑی ایکسچینج فرمز ’بائنانس‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ جعلسازوں نے 100 ملین ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرم کے سربراہ چانگ پینگ ژاؤ نے جمعے کو ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ سسٹم میں ’ایکسپلائٹ‘ کی وجہ سے ایکسچینج کی مخصوص کرنسی کی اضافی پروڈکشن ہوئی، اس نقصان کا تخمینہ تقریباً 100 ملین ڈالرز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ اب بھی موجود ہے جس کے باعث سسٹم کو کچھ وقت کے لیے منجمد کر رہے ہیں۔ لیکن صارفین کے فنڈز محفوظ ہیں، ہم اس زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں اور صورتحال کے مطابق مزید اپ ڈیٹ فراہم کریں گے۔

تاہم غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق نقصان کا تخمینہ 100 ملین ڈالرز نہیں ہے بلکہ یہ 570 امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ جعلساز تیزی سے ’کراس چین برجز‘ میں کمزوریوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

یہ وہ ذرائع ہیں جن کو سرمایہ کار اثاثوں کو ایک بلاک چین سے دوسرے بلاک میں منتقل کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

چانگ پینگ ژاؤ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اس چوری میں ’ایک کراس چین برج بی ایس سی ٹوکن ہب پر ایک ایکسپلائٹ‘ شامل ہے۔

اس حوالے سے چند گھنٹوں بعد بذریعہ ٹوئٹ چانگ پینگ ژاؤ نے صارفین کو یقین دلایا کہ اسے ٹھیک کردیا گیا ہے۔

بائنانس ایکسچینج نے ریڈ ٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ چوری کی گئی رقم 100 ملین ڈالرز سے 110 ملین ڈالرز کے درمیان تھی۔ فرم نے مزید کہا کہ 7 ملین ڈالرز کو فوری طور پر منجمد کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوریوں میں سے ایک ہے۔

اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں ایگزی انفنیٹی بلاک چین گیم سے 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ چوری کیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.