سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ 10 نہیں 100 پرچے بھی درج کر لیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
لاہور کی ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ میرا پی ٹی آئی والوں کو میسج ہے کہ بالکل دلیری سے مقابلہ کریں، آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ آپ حق اور سچ، دین اور پاکستان کے حوالے سے لڑائی میں کھڑے ہیں، مضبوطی سے کھڑے رہیں اور ان کا مقابلہ کرتے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کاٹ لیں جتنے پرچے کاٹنے ہیں اور اپنے آپ کو خوش کر لیں، جھوٹ میں کوئی برکت نہیں ہوتی، ان کے منہ کالے ہوں گے۔
Comments are closed.