اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

10 فیصد کے الیکشن کے بعد لوگ لڑ رہے ہیں کہ میئر کون بنے گا، فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ 10 فیصد کے الیکشن کے بعد لوگ لڑ رہے ہیں کہ میئر کون بنے گا۔

اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری میں کم گنا گیا ہے، یہ لوگ کوٹے میں ہمیں نوکریاں نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں سیاسی، معاشی، معاشرتی بحران ہے۔ 10 فیصد کے الیکشن کے بعد یہ لوگ لڑ رہے ہیں کہ میئر کون بنے گا۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ 45 سال میں اے پی ایم ایس او کا سب سے اہم یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے، یہ اجلاس ثابت کرتا ہے کہ اے پی ایم ایس او اور متحدہ واحد نمائندہ جماعتیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ قائدِاعظم جامعہ علی گڑھ میں نہ جاتے تو پاکستان نہیں بنتا، قیام پاکستان کا ہر اول دستہ جامعہ علی گڑھ کے طلبا و طالبات تھے۔

ایم کیو ایم رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے نصب العین میں کامیاب ہوجائیں تو 5 سال میں سب سے بڑی جماعت ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.