پیر 22؍ذیقعد 1444ھ 12؍جون2023ء

بی سی سی آئی کا ورلڈ کپ شیڈول ICC کے حوالے

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈ کپ شیڈول فائنل کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیج دیا۔

آئی سی سی نے فیڈبیک کیلئے شیڈول ورلڈ کپ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شیڈول کے تحت پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے۔

شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ورلڈ کپ کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، ایونٹ میں شامل ہر ٹیم 9 لیگ میچز کھیلے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم احمد آباد اور بھارتی حیدرآباد میں دو کوالیفائر ٹیم کے خلاف میچ کھیلے گی۔

قومی ٹیم بنگلورو میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی، جبکہ افغانستان اور جنوبی افریقا کے خلاف چنئی، بنگلادیش، انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں ایکشن میں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کا فائنل شیڈول رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.