قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ، سماجی کارکن شنیرا اکرم پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء میں چیمپئن بنتے دیکھنے کے لیے پُر امید ہیں۔
شنیرا اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر گرین شرٹ اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء کے مونو گرام والی کیپ پہنے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے اپنی اس تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ یہ فائنل کا بخار ہے۔
شنیرا اکرم نے لکھا ہے کہ میں بھی آپ کی طرح سبز رنگ میں ہوں۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کےآخر میں نعرہ لگاتے ہوئے پاکستان کی جیت کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
شنیرا اکرم نے اس سے قبل دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کی جیت پر 92ء کے ورلڈ کپ سے اپنے شوہر، سابق کرکٹر وسیم اکرم کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی تھی۔
واضح رہے کہ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.