پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اس بار عید اپنے گھر اور اہلخانہ سے دور رہ کر منارہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں! یہ عید اپنے گھر اور اہلخانہ سے بہت دور رہ کر منارہی ہوں۔‘
ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’میں دور رہ کر بھی سب کی خوشیوں، مسرت اور اپنے پیاروں سے بہت پیار کی خواہش کرتی ہوں۔‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہماری قربانیوں کو قبول فرمائے، آمین۔‘
خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اس وقت تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے برطانیہ کہ شہر لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا ننھا بیٹا اذہان بھی ان کے ہمراہ ہے۔
Comments are closed.