بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یہ سن کر تکلیف ہوتی ہے کہ ضرور کچھ کیا ہوگا، خدیجہ صدیقی

قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی نے کہا ہے کہ تکلیف ہوتی ہے جب کہا جائے کہ ضرور کچھ کیا ہوگا۔

خدیجہ صدیقی کا مجرم شاہ حسین کی رہائی پر بیان میں کہنا تھا کہ چھری کے 23 وار سہنے پڑے، اِس دکھ سے گزری ہوں، اور یہ بہت تکلیف دیتا ہے جب کوئی آپ کے کردار پر انگلی اٹھائے۔

خدیجہ صدیقی نے اسلام آباد میں سابق سفیر کی بیٹی کے قتل پر کہا کہ خدا کے لیے نور مقدم کے اہل خانہ پر کچھ رحم کریں۔

واضح رہے کہ خدیجہ صدیقی کو چھریاں مار کر زخمی کرنے والے اس کے کلاس فیلو شاہ حسین کو سزا مکمل ہونے پر لاہور کی جیل سے رہا کردیا گیا۔ شاہ حسین نے 3 مئی 2016ء کو خدیجہ صدیقی پر چھریوں کے 23 وار کئے تھے، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.