بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یہ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالتی ہے: اسد عمر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ یہ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالتی ہے۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کا کہنا ہے کہ ڈاکو رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر ڈاکا ڈالتے ہیں۔

اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی طرح یہ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا ڈاکا ڈالتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.