متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ یہ بلدیاتی انتخابات منصفانہ شفاف انتخابات پر سوالیہ نشان ہوں گے۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن نے شکوے کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری بات نہیں سنی۔
ان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے، لیکن مزید فورمز پر اسے چیلنج بھی کریں گے، پیپلز پارٹی چاہتی تو حلقہ بندیاں شفاف کی جا سکتی تھیں۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کے اعلان کے بعد کیماڑی میں حلقہ بندیوں پر نظرِ ثانی کی گئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 11 جنوری کو احتجاج میں سب کو شریک ہونے کی دعوت دی ہے، جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کو بھی ہمارے احتجاج میں ساتھ دینا چاہیے۔
Comments are closed.