منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

وقار یونس نے عبدالقادر کے ساتھ آخری ملاقات کی تصویر شیئر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے مرحوم عبدالقادر کے ساتھ آخری ملاقات کی تصویر شیئر کردی۔

وقار یونس نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ کبھی ہم میں تم میں بھی پیار تھا، کسی سے نفرت اور ناپسندیدگی کے لیے زندگی بہت چھوٹی ہے۔

وقار یونس نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ تصویر اس موقع کی ہے جب ہم نے آخری بار عبدالقادر سے ملاقات کی تھی۔

سابق فاسٹ بولر نے ملاقات میں شریک دیگر کرکٹرز کو بھی اپنی پوسٹ میں ٹیگ کیا۔

یاد رہے کہ 6 ستمبر 2019 کو اسپن بولنگ کے جادوگر، گگلی کے موجد سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر 63 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.