جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

یکم مئی تک افغانستان سے فوج نکالنی ہے، بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ طالبان سے معاہدے کے تحت یکم مئی تک افغانستان سے تمام فوجیں نکالنا ہیں۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ کام ممکن ہے لیکن مشکل ہے۔ ایسا ہوسکتا ہے لیکن یہ بہت مشکل ہے، انخلا کے وقت سے متعلق فیصلے پر کام کر رہے ہیں۔

ادھر طالبان نے جوابی بیان میں کہا ہے کہ امریکا فوجی انخلا میں ناکام رہا تو نتائج کا خود ذمے دار ہوگا۔

طالبان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کو دوحہ معاہدے کے مطابق یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دوحا میں ہونے والے امریکا اور طالبان معاہدے کے مطابق غیر ملکی افواج کو یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.